ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قابض بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

سرینگر:بھارتی قابض فوج نے آپریشن کی آڑ میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے، تازہ ترین کاروائی میں ضلع اننت ناگ اسلام آباد کے علاقے کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کے بہانے 2 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

اطلاعات کے مطابق اننت ناگ اسلام آباد کے علاقے نینا سنگم میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ سرچ آپریشن کے دوران بھارتی قابض سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ 5 اگست 2019 سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے بدترین لاک ڈائون جاری ہے، وادی میں 202 ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے جبکہ مسلسل کرفیو کے باعث وادی میں صورتحال انتہائی سنگین ہوچکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں