ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماسک مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے استعمال ہونے والا حفاظتی ماسک مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور اور کراچی سے اسٹاک قبضے میں لے لیا گیا۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق شہریوں نے ڈی آر اے پی کی ہیلپ لائن پر شکایات درج کرائیں کہ الراضی فارمیسی لاہور اور النور سرجیکل کراچی میں حفاظتی ماسک ایم 95 مہنگے داموں بیچے جارہے ہیں۔

شکایات پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے دونوں مقامات پر چھاپہ مارا اور اسٹاک قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ صورتحال پر گہری نظر ہے، بلیک مارکیٹنگ کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہرممکن اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں