ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرونا وائرس پر قابو پانے کے امکانات کم ہورہے ہیں، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس پر قابو پانے کے امکانات کم ہورہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے حکام نے خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس پر قابو پانے کے امکانات کم ہورہے ہیں،متاثرہ ممالک وبا کا پھیلائو کو روکنے میں مزید وسائل صرف کریں۔

ایران میں مرض سے اموات کی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دے دیا ہے،ایران میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہوگئی، ایران میں سامنے آنے والے کیسز کا مرکزقم شہر ہے۔

چین کے علاوہ 26 ممالک میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1152 ہوگئی جبکہ مجموعی طور پر 26 ممالک میں 8 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ چین اور دیگر ممالک کی جانب سے مرض کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اب بھی مزید اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں