ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سویابین لانے والے جہاز کو کراچی پورٹ سے نکال دیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سویابین لانے والے جہاز کو کراچی پورٹ سے نکال دیا گیا، جہاز نے پورٹ کی برتھ نمبر 10کو چھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کو آوئٹرچینل پر پہنچانے کے لیے ٹگ بورڈ نے جہاز کو کھینچنا شروع کردیا۔ گزشتہ رات جہاز کا بیلنس آؤٹ ہونے پر منتقلی روک دی گئی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ جہاز کو بیلنس کرنے کے بعد جہاز کو پورٹ قاسم پر منتقل کیا جارہا ہے۔ سویابین لانے والے جہاز کو آؤٹر اینکریج کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔شہر قائد کے علاقے کیماڑی کے اطراف سویابین ذرات سے فضائی آلودگی کا باعث بننے والے سویابین سے لدے بحری جہاز ہرکولیس کو کراچی پورٹ سے ہٹایا دیا گیا، اس جہاز کو وفاقی وزیر علی زیدی نے پورٹ قاسم منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔خیال رہے کہ شہر قائد کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس سے 14 اموات دراصل سویابین لانے والے امریکی جہاز ہرکولیس سے گرد پھیلنے کی وجہ سے ہوئی ہیں، سویابین لانے والا ہرکولیس جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوا تھا جسے اب پورٹ قاسم منتقل کیا جارہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں