ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کی چینی عوام کی مدد کیلئے پاکستانی ڈاکٹرز بھیجنے کی پیشکش

امید ہے کہ چین پاکستانی شہریوں اور طلبہ کی خصوصی دیکھ بھال جاری رکھے گا
وزیراعظم کا چینی صدر کو فون، کرونا وائرس سے ہونیوالی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ کو ٹیلی فون کرکے کرونا وائرس سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور عوام کرونا وائرس کے خاتمے کی کوششوں میں چین کے ساتھ ہیں۔ امید ہے کہ چین پاکستانی شہریوں اور طلبہ کی خصوصی دیکھ بھال جاری رکھے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ چین کی جانب سے کرونا وائرس کے تدارک کے لیے فوری اور موثر اقدامات کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔ چینی عوام کی مدد کیلئے پاکستانی ڈاکٹرز اور فیلڈ ہسپتال بھجوانے کو تیار ہیں۔ چین صدر شی جن پنگ کی قیادت میں کرونا وائرس پر قابو پانے میں کامیاب ہوگا۔چینی صدر نے مشکل کی گھڑی میں پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین کرونا وائرس کے خلاف بروقت اور تیز ترین اقدامات کر رہا ہے۔ چینی عوام کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی طلبہ کا اپنے شہریوں کی طرح دیکھ بھال اور علاج کیا جا رہا ہے۔ چینی صدر نے پاک چین اقتصادی شراکت داری کو نئی جہتوں تک لے جانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ شی جن پنگ نے کہا کہ سی پیک پاک چین اقتصادی شراکت داری کا محور ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں