ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرمپ بھارت کو پاکستان سے کشیدگی کم کرنے کا کہیں گے‘ وہائٹ ہاؤس

واشنگٹن (صباح نیوز) وائٹ ہائوس انتظامیہ نے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورۂ بھارت میں ایل او سی پر جنگی بندی، اقلیتوں سے بدترین امتیازی سلوک اور مذہبی آزادیوں پر پابندی کا معاملہ اٹھائیں گے اور اس بات پر بھی زور دیں گے کہ پاکستان کے ساتھ کشیدگی کم کی جائے او ر دوطرفہ مسائل اور اختلافات مذاکرات سے حل کیے جائیں۔ وائٹ ہائوس انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت کے دورے میں نہ صرف اقتصادی اور فوجی تعاون بڑھانے پر بات ہو گی بلکہ وہ مودی سرکار پر زور دیں گے کہ قانون کی بالادستی یقینی بنائی جائے اور تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ برابری کا سلوک کیا جائے اور ساتھ ہی اس بات پر بھی زور دیا جائے گا کہ لائن آف کنٹرول پر امن کی فضا پیدا کی جائے۔ ترجمان وائٹ ہائوس کا کہنا تھا کہ امریکا کی توجہ افغانستان میں امن عمل پر مرکوز ہے اور اس کی خواہش ہے کہ علاقائی طاقتیں بھی اس عمل میں امریکا کی مدد کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں