ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈھاکا ٹیسٹ کا پہلا روز، زمبابوے نے بنگلا دیش کے خلاف پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنالیے، کریگ ارون کی سنچری

ڈھاکا (جسارت نیوز) زمبابوے نے بنگلا دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنا لئے، کریگ ارون نے سنچری اسکور کی۔ ہفتہ کو شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے میچ میں زمبابوین کپتان کریگ ارون نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 107رنز کی اننگز کھیلی، پرنس مساویر 64 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، سکندر رضا 18، برینڈن ٹیلر 10، کیون کسوزا 2 اور ٹمسین مروما 7 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، بنگلا دیش کی طرف سے نعیم حسن نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 وکٹیں حاصل کیں، ابو جائید نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں