ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوشل میڈیا کی ایپلی کیشنز سے کوئی تعلق نہیں، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی

ایس بی سی اے کی غیر قانونی پرائیویٹ پبلک سیل ہائوسنگ پروجیکٹس کی فہرست سے اظہار لاتعلقی
شہری کسی پروجیکٹ میں بکنگ اور خریداری سے قبل تصدیق ضرور کرلیں، ایس بی سی اے کا انتباہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی غیر قانونی پرائیویٹ پبلک سیل ہائوسنگ پروجیکٹس کی فہرست سے اظہار لاتعلقی اختیار کرتے ہوئے شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ مذکورہ فہرست ایس بی سی اے کی جاری کردہ پرانی فہرستوں میں ترمیم اور اضافے کے ساتھ جاری کی گئی ہے جس میں غیر قانونی طور پر منظور شدہ پروجیکٹس شامل ہیں، تاہم سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایس بی سی اے شہریوں کو غیر قانونی پراجیکٹس کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے اخبارات میں پبلک نوٹس اور ایس بی سی اے کی ویب سائٹ پر معلومات اپ لوڈ کرتی ہے۔ واٹس ایپ، فیس بک اور سوشل میڈیا کی ایپلی کیشنز سے ایس بی سی اے کا کوئی تعلق نہیں، اس سلسلے میں ایس بی سی اے نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی پراجیکٹ میں بکنگ اور خریداری سے قبل ایس بی سی اے سے رجوع کرکے پروجیکٹ کے بلڈنگ پلان کی منظوری اور این او سی برائے تشہیر فروخت کے اجرا کی تصدیق ضرور کرلیں جبکہ منظور شدہ پروجیکٹس کی تفصیلات ایس بی سی اے کی ویب سائٹ www.sbca.gov.pk پر موجود ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں