ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 50 ہو گئی

قم شہر میں 250 افراد کو قرنطینہ یعنی طبی قید میں رکھا گیا ‘ امریکی میڈیا کا الزام
ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 13 فروری سے شروع ہوگئی تھیں‘ ایرانی نیوز ایجنسی
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ قم میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔ایرانی قانون ساز احمد امیر آبادی نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت کورونا وائرس سے ہلاکتوں کو چھپا رہی ہے۔دوسری جانب ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی ایلنا نے دعویٰ کیا کہ ایران کے شہر قم میں کورونا وائر س سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔ ایران کے سرکاری حکام نے کورونا وائرس سے ملک میں اب تک 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی تاہم امریکی میڈیا کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد اس سے بہت زیادہ ہے۔ایلنا نے قم کے سرکاری اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہر میں 250 افراد کو قرنطینہ یعنی طبی قید میں رکھا گیا ۔اہلکار کا کہنا ہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 13 فروری سے شروع ہوگئی تھیں تاہم، ایران میں سرکاری سطح پر 19 فروری کو پہلے کیس کی تصدیق کی۔ایران کے نائب وزیر صحت ارج ہریرچی نیکورونا سے 50 اموات کی رپورٹ مسترد کر دی ہے اور کہا کہ میں واضح طور پر اس اطلاع کو مسترد کرتا ہوں، کورونا وائرس قومی مسئلہ ہے، یہ سیاسی مخالفت کا وقت نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں