ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم نے وزیر قانون کو جسٹس قاضی عیسیٰ کی حمایت کا یقین دلادیا

حکومت اْن کے اور اْن کی لیگل ٹیم کے ساتھ ہے‘فردوس عاشق اعوان کی میڈیا بریفنگ
وزیر اعظم اور کابینہ کا وزیر قانون فروغ نسیم کی پرفارمنس پر اظہار اطمینان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے وزیر قانون فروغ نسیم کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حوالے سے حمایت کا یقین دلایا ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حوالے سے اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کا وزیر قانون سے کہنا تھا کہ حکومت اْن کے اور اْن کی لیگل ٹیم کے ساتھ ہے۔وزیراعظم نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں ادارے مضبوط ہوں گے، عدالتیں آزادانہ اور خود مختارانہ کردار ادا کریں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں