ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن: فیصل واوڈا کی نااہلی کیلیے درخواست پر فریق سے تحریری ثبوت طلب

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی غیر ملکی شہریت کے معاملے پر دائر کی جانے والی نااہلی کی درخواستپر مخالف فریق کو 10 مارچ تک تحریری ثبوت پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، کمیشن نے پنجاب کے وزیر قانون راجا بشارت کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی۔ تحریک انصاف کے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کے موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے درخواست دائر کرنے والے افراد سے وفاقی وزیر کی نااہلی سے متعلق دائر ٹھوس شواہد کمیشن کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محض فوٹو اسٹیٹ پر کسی کے خلاف پٹیشن دائر نہیں کی جاسکتی ہے جس پر متعلقہ افراد نے کمیشن سے مزید مہلت کی درخواست کی کمیشن نے انہیں 10مارچ تک شواہد پیش کرنے کی ہدایت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں