ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی پاکستان کے سابق ناظم مالیات انتقال کر گئے

جماعت اسلامی پاکستان کے سابق ناظم مالیات و مولانا مودودی کے رفیق مسعود احمد خان انتقال کر گئے۔

سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف کے مطابق جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن، سابق ناظم مالیات اور مولانا مودودی کے ساتھی مسعود احمد خان اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جاملے۔

مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب منصورہ لاہور میں ادا کی جائے گی، امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق، قیم  جماعت اسلامی امیر العظیم، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سمیت دیگر رہنماؤں نے مسعود احمد خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور غمزدہ خاندان سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں