ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 54 ہوگئی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں مہلک کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 11 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 54 سے تجاوز کرگئی ہے۔ایرانی محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ ایران میں کورونا وائرس سے مزید 385 افراد متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی تعداد 978 ہوگئی۔حکام کے مطابق دارالحکومت تہران میں
170نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ دارالحکومت میں اسکول اور سنیما گھر دو ہفتوں سے بند ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ مشہد میں بھی کورونا سے متاثرہ افراد کی تصدیق ہوئی ہے، پہلی بار مرکزی صوبے میں بھی 44 کیسز سامنے آئے ہیں۔ حکام نے ایرانی عوام سے اپیل کی ہے کہ غیرضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔دوسری جانب کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چینی طبی ماہرین کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی تہران پہنچ گیا ہے۔چین کی جانب سے ایران کو طبی سامان کی پہلی کھیپ بھی فراہم کردی گئی ہے جس میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے کٹس اور ماسک بھی شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں