ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب: جاں بحق پاکستانی کے لواحقین کو 3لاکھ ریال دیت دینے کا حکم

جازان (صباح نیوز) سعودی عرب کے شہر جازان میں طبی غلطی کے باعث مرنے والے پاکستانی کے لواحقین کو 3 لاکھ ریال دیت دینے کا حکم دیا گیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق چند برس قبل جازان ریجن کے ایک اسپتال میں ڈاکٹر کی غفلت کے سبب ایک پاکستانی کی موت واقع ہو گئی تھی جس پر سعودی حکومت کی جانب سے مرنے والے کے لواحقین کو 3 لاکھ ریال دیت کے طور پر دینے کا حکم دیا گیا ہے
سعودی میڈیا کے مطابق میڈیکل کمیٹی نے قتل خطا کی مد میں ڈاکٹر اور اسپتال کے مالک کے خلاف فیصلہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ چند برس قبل جازان ریجن کے ایک اسپتال میں عرب ڈاکٹر کی غلطی سے پاکستانی مریض فوت ہو گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں