ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہبازشریف کی حاضری سے استثنیٰ، نیب کی استدعا مسترد

لاہور ہائیکورٹ نےشہبازشریف کی فوری حاضری معافی کافیصلہ معطل کرنے سے متعلق نیب کی  استدعامستردکردی۔

لاہورہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت کے دوران نیب کے وکیل نے موقف اپنایا کہ  شہبازشریف کےعدالت میں پیش ہوئےبغیرمستقل حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی گئی، حاضری معافی کی درخواست میں ملزم کاعدالت میں پیش ہونالازمی ہے۔

عدالت نےنیب کے وکیل سےسوال کیا کہ شہبازشریف کےپیش نہ ہونےسےٹرائل کیسےمتاثرہوگا؟ جس پروکیل نے جواب دیا کہ شہبازشریف کیخلاف احتساب عدالت میں2ریفرنسزکاٹرائل جاری ہے، شہبازشریف کیخلاف آشیانہ اقبال اوررمضان شوگرمل ریفرنسززیرسماعت ہیں، ٹرائل کورٹ نےقانون کےبرعکس شہبازشریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظورکی حالانکہ شہبازشریف آشیانہ ریفرنس اوررمضان شوگرمل ریفرنس میں مرکزی ملزم ہیں۔

عدالت نے نیب وکیل کا موقف سننے کے بعد شہبازشریف کی فوری حاضری معافی کافیصلہ معطل کرنے سے متعلق نیب کی  استدعامستردکردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں