ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیشنل بینک ٹی ٹوئنٹی،لاجسٹک لائنز کی شاندارفتح

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پانچواں نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ میںیوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے پہلے میچ میں لاجسٹک لائنز نے آڈٹ اسپارٹنس کو 78 رنز سے شکست دی ۔ اس موقع پر نیشنل بینک کراچی ویسٹ ریجن کے آر ای بی اجمل حبیب نے احمدعلی کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا ان کے ہمراہ انٹرنیشنل کرکٹر نعمان اللہ اور دیگرموجود تھے۔لاجسٹک لائنز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنزاسکور کیا ۔شعیب راٹھور نے36 رنز اظہر اقبال نے 26 سہیل زمان نے 20 رنز بنائے۔ جبکہ عامر رضون نے 14 رنز دیکر 4 علی عمران نے 20 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کی ۔ جواب میں آڈٹ اسپارٹنس نے 2 اوورز قبل ہی 63 رنز پر ڈھر ہوگئی ۔ددسرے میچ میں آربی جی واریرز نے سات وکٹوں سے آپریشن واریز کو شکست دی ۔ شیرمحمد مین آف دی میچ قرار پائے ۔ آپریشن واریرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 91 رنز بناکر پولین لوٹ گئی ۔ اوریک بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہی ۔ جبکہ شیرمحمد نے 20 رنز کے عوض تین محمدثاقب نے تین رنز دیکر اور محمد عابد نے 16 رنز دیکر 2-2 وکٹیں حاصل کی ۔جواب میں آربی جی واریرز نے 14 اوورز میں مطلوبہ حدف پورا کیا ۔ حیدر رضا نے 42 اور ثاقب زار نے 23 رنزبنائے۔ جبکہ محمداحسن خان نے سات رنز دیکر2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔اسکور ر کے فرائض جنیدافضال ،امپائرنگ کے محمد یونس ، عقیل عادل ، اعلے حید اور فہیم بخاری نے سرانجام دیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں