ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آمدن سے زائد اثاثے‘ 100 سے زائد ڈاکٹروں کی فہرست تیار

ایف بی آر نے نوٹس جاری کردیے‘ٹیکس نہ دینے والے ڈاکٹروں کیخلاف مرحلہ وارکارروائی
نجی کلینک چلانے والے ڈاکٹرز کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی‘ذرائع ایف بی آر
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آمدن سے زائد اثاثوں والے 100 سے زائد ڈاکٹروں کی فہرست تیار کرلی اور نوٹس جاری کردیے ہیں جبکہ ٹیکس نہ دینے والے ڈاکٹروں کیخلاف مرحلہ وارکارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔، ایف بی آر کی جانب سے آمدن سیزائد اثاثوں والے 100سے زائد ڈاکٹروں کی فہرست تیار کرلی گئی اور تمام ڈاکٹروں کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ نوٹسز کے بعد ڈاکٹروں کے آڈٹ کی بھی تیاری کرلی ہے ، جس میں پشاور،ایبٹ آباد،بنوں اورمردان سمیت دیگراضلاع کے ڈاکٹرز شامل ہیں ، ان ڈاکٹروں کاٹیکس ریٹرن کم اور آمدنی زائد ہے۔ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ادانہ کرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد ہزاروں ہے اور ٹیکس نہ دینے والے ڈاکٹروں کیخلاف مرحلہ وارکارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یاد رہے گزشتہ ماہ شہر قائد میں آمدن اور اثاثہ چھپانے والے ڈاکٹرز کے خلاف ایف بی آر نے کارروائی کرتے ہوئے 17 بڑے اسپتالوں کے ڈاکٹرز کا ڈیٹا طلب کرلیا تھا۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے ڈاکٹرز کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات اور بیرون ملک دوروں کا ریکارڈ حاصل کیا گیا ہے، نجی کلینک چلانے والے ڈاکٹرز کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں