ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک انصاف میں اختلافات‘ سینئر نائب صدر مستعفی

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کراچی میں اختلافات پیدا ہو گئے جس کے سبب پارٹی کے سینئرنائب صدرحنید لاکھانی مستعفی ہو گئے ہیں۔ مقامی اخبار کی ویب سائٹ رپورٹ کے مطابق موجودہ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سینئر نائب صدرحنید لاکھانی مستعفی ہو گئے ہیں، حنید لاکھانی نے استعفیٰ چیف آرگنائزر سیف اللّٰہ نیازی کوبھیج دیا۔

ذرائع کے مطابق حنید لاکھانی کی جانب سے چیف آرگنائزرسیف اللّٰہ نیازی کو بھیجے گئے خط میں لکھا گیا ہے کہ کراچی ریجن کے صدر خرم شیر زمان من پسند فیصلے کر رہے ہیں۔ حنید لاکھانی کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق کابینہ کی مشاورت سے ہونے والے فیصلوں کو نظر انداز کیا گیا ہے ۔

حنید لاکھانی کی استعفے کے معاملے پر چیف آرگنائزر سیف اللّٰہ نیازی اور گورنر سندھ کی جانب سے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں