ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاوید آفریدی ، ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ کی وزیر اعظم سے ملاقات

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی اعزازی شہریت ملنے پر ڈیرن سیمی کو مبارکباد دی
اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)پشاور زلمی چیئرمین جاوید آفریدی، کپتان ڈیرن سیمی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں ملک میں کرکٹ کی بحالی پر گفتگو کی گئی ۔ بدھ کو ہونے والی ملاقات میں پشاور زلمی کے ہیڈکوچ محمد اکرم بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی اعزازی شہریت ملنے پر ڈیرن سیمی کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے ڈیرن سیمی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی آپ کا کردار لائق تحسین ہے۔وزیر اعظم پاکستان نے جنوبی افریقا کے لیجنڈ بیٹسمین اور پشاور زلمی کے مینٹور ہاشم آملہ کو بھی خوش آمدید کہا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ خوشی ہے کہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہورہا ہے، لوگ خوش ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں