ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دعوت اسلامی کا بنگلا دیش میں 3 روزہ اجتماع شروع

اجتماع کا پہلا دن 3 نشستوں پر مشتمل تھا، عاشقان رسول نے ظہر کی نماز پنڈال میں ادا کی، خصوصی دعائیں
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش میں ہونیوالے دعوتِ اسلامی کے تین روزہ عالمی اجتماع کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، ملک کے مختلف علاقوں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے، اسکے علاوہ کثیر تعداد میں فرزندانِ اسلام اجتماع گاہ پہنچ گئے، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ٹریفک پولیس نے پارکنگ سمیت دیگر انتظامات مکمل کر لئے۔ اجتماع کا پہلا دن تین نشستوں پر مشتمل تھا‘ پہلے مرحلے کا آغاز تلاوتِ قرآن سے ہوا جسکے بعد حمد باری تعالیٰ اور نعت رسول مقبول پیش کی گئی‘ پہلی نشست سے مبلغِ دعوتِ اسلامی محمدذاکر رضا عطاری نے ’’وقت کا بہترین استعمال‘‘ کے عنوان پر اور سید الف ِ ثانی عطاری نے ’’صبر و شکر‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ عاشقانِ رسول نے ظہر کی نماز پنڈال ہی میں باجماعت ادا کی۔ دوسری نشست کا آغاز ایک بجکر پچاس منٹ پر تلاوت و نعت سے ہوا جسکے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد مسعود عطاری نے ’’قرآن کی روشنی میں اولیائے کرام کے شان و عظمت‘‘ کے موضوع پر اور بعد نمازِ عصر مبلغِ دعوتِ اسلامی ظہیر الاسلام مجددی عطاری نے ’’گانے باجے کی تباہ کاریوں‘‘ سے متعلق سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں