ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان صدر سے محمود اچکزئی کی قیادت میں وفد کی ملاقات

کوئٹہ/ کابل (آن لائن) افغان صدر اشرف غنی سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی‘ وفد میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب ا حمد خان شیر پائو، افرا سیاب خان خٹک، محسن داور، علی وزیر اور عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی شامل تھے ۔ دریں اثنا ایک غیر ملکی پشتو سروس سے بات چیت کرتے ہوئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن اور ترقی سے خطے میں امن اور خوشحالی آئے گی‘ افغانستان کی بربادی میں ملوث قوتیں اب افغانستان کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردارادا کریں‘ افغان مذاکراتی عمل خوش آئند ہے‘ افغانستان کی خود مختاری کو تسلیم کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں