ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات دور کر دیئے گئے ہیں ،فردوس عاشق

کوئی ایک جماعت کراچی کے مسائل کو حل نہیں کرسکتی ‘معاون خصوصی
کچھ معاملات پرمتحدہ سے گفتگو جاری ہے جلد کابینہ کاحصہ ہوگی‘ میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات دور کر دیئے گئے ہیں ، کچھ معاملات پر ایم کیو ایم سے بات چیت جاری ہے ، موسم کی خرابی کے باعث وزیراعظم کراچی نہ جا سکے ، ایم کیو ایم جلد کابینہ کاحصہ ہوگی ۔ میڈیا سے بات چیت کے دور ان ایک سوال کے جواب میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ایم کیو ایم کے تحفظات دور کردیے گئے ہیں ،کچھ معاملات پر ایم کیو ایم سے بات چیت جاری ہے،موسم کی خرابی کے باعث وزیراعظم کراچی نہ جاسکے ۔ انہوںنے کہاکہ جلد ایم کیو ایم کابینہ کا حصہ ہوگی،ایم کیو ایم حکومت کا اہم سٹیک ہولڈرز ہے۔ انہوںنے کہاکہ کوئی ایک جماعت کراچی کے مسائل کو حل نہیں کرسکتے۔ انہوںنے کہاکہ ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں