ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا وائرس، فیس بک کی پاکستان کو پیشکش

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے پاکستان کو کورونا وائرس سے آگاہی کے حوالے سے تعاون کی پیش کش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک انٹرنیشنل کےوفد نے معاون خصوصی صحت ظفرمرزا سےملاقات کی ،وفدمیں نمائندہ گورنمنٹ اینڈپبلک ایڈوکیسی جولن ذو اورصارم عزیزشامل تھے۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور وفد نےکورونا وائرس کےسلسلےمیں آگاہی کےلئےتعاون کی پیش کش کی ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ فیس بک انٹرنیشنل کےتعاون سےکورونا وائرس سےمتعلق آگاہی دینےمیں مددملےگی، پاکستان میں سب سےزیادہ سوشل میڈیا صارفین فیس بک کےپلیٹ فارم پرہے اور پاکستان میں تقریباً 41 ملین سےزائدلوگ فیس بک استعمال کرتےہیں۔

گورنمنٹ اینڈپبلک ایڈوکیسی جولن ذو  نے کہا کہ کورونا وائرس کےحوالے سےغلط معلومات کوفیس بک سےہٹادیاجائےگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں