ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوٹیلیٹی اسٹورزکو20 ہزارٹن چینی دینے کی آفر واپس لے لی ‘جہانگیرترین

67 روپے فی کلو کے حساب سے20 ہزار ٹن چینی دینے کی آفر کی‘چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورزکوخط
میڈیا اور کچھ سیاسی مخالفین معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں‘ سینئر رہنماپی ٹی آئی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو 20 ہزارٹن چینی دینے کی آفر واپس لے لی، انہوں نے کہا کہ چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو خط میں آگاہ کیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز67 روپے فیل کلو کے حساب سے20 ہزار ٹن چینی دینے کی آفر کی ہے، لیکن میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے باعث آفر واپس لینا چاہوں گا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماجہانگیر ترین نے چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو خط ارسال کیا ہے، جس میں ان کو آگاہ کیا گیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کیلئے 20 ہزار ٹن چینی فراہم کرنے کی آفر کی ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کورعائتی نرخوں پر 67 روپے فی کلو چینی فروخت کرنے کی آفر کی ہے۔میڈیا اور کچھ سیاسی مخالفین معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔تاثر دیا گیا کہ مجھے نوازا جارہا ہے اسی لیے میں نے یہ آفر دی ہے۔ منفی پروپیگنڈے کے باعث یہ آفر واپس لینا چاہتا ہوں، میری تمام ملز اوپن ٹینڈرز کے تحت 20 ہزار ٹن چینی دینے کو تیار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں