ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

“کورونا پر وزیراعلیٰ سندھ توجہ دلاتے رہے مگر عمران خان کی آنکھ نہ کھلی”

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوروناوائرس پر وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر لوگ توجہ دلاتے رہے لیکن عمران خان کی آنکھ نہ کھلی اور اب صورتحال مزید بگڑنے پر اب ہاتھ پاؤں مارے جارہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے بیان میں کہا ہے کہ عقل کل ہونے کے خبط سے نکل کر دل اور ذہن کی کھڑکیاں کھولیں، قوم اور ملک کی صحت سے نہ کھیلیں،باتوں سےنہ معیشت چل سکتی ہے نہ کورونا سے پیدا شدہ صورتحال پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ کوروناوائرس سے بڑھ کر معیشت کی زبوں حالی قومی سلامتی کیلئےخطرات بڑھارہی ہے، کورونا وائرس کے لئے قومی حکمت عملی کی تیاری میں بہت تاخیر کی گئی،  عالمی سطح پر بڑھتے معاشی خطرات کو مدنظر رکھ مجموعی قومی پالیسی درکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 12دن میں 60 کروڑ ڈالر کی رقم کا ملک سے نکل جانا ہمارے خدشات کی تصدیق ہے، دنیا کورونا،معیشت کی بدحالی سےلڑرہی ہے،حکومت میڈیا،اپوزیشن سے لڑ رہی ہے، اسٹاک ایکسچینج 10 فیصد پہلے ہی گرچکی ، آنکھیں نہ کھولیں توناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں