ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا وائرس:چین میں مزید 13 افراد ہلاک

بیجنگ: جان لیوا کورونا وائرس سے مزید 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے خبر ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ سانحے کی پہلی برسی کی تقریب کورونا وائرس کے باعث منسوخ کردی گئی ہے۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ چین میں کورونا وائرس کے11 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد تعداد81 ہزارہوگئی جبکہ مہلک وائرس سے چین میں مزید 13 افراد ہلاک ہوجانے کے بعد تعداد 3 ہزار 189ہوگئی۔

جان لیوا کورونا وائرس کے پیش نظر شام کے تعلیمی ادارے 2 اپریل تک بند کردیے گئے ہیں، قطرمیں کورونا وائرس کے 58 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد تعداد 320 ہوگئی۔

فرانسیسی وزارت صحت کے مطابق فرانس میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 79 ہوگئی اور متاثرہ افراد کی تعداد 3661 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 82 ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 2 ہوگئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں