ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 4122 ہوگئی ، مزید 5 افراد جاں بحق

پاکستان میں آج کورونا وائرس سے اب تک مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 60 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4122 تک پہنچ گئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 60 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ 20 ہلاکتیں سندھ میں ہوچکی ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں 18 اور پنجاب میں اب تک 16 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان 2 اور سلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ ملک میں کورونا وائرس کے اب تک مزید 115کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور 5 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں۔ آج اب تک سندھ میں 50 کیسز 2 ہلاکتیں، پنجاب میں 26 کیسز ایک ہلاکت، بلوچستان 2 کیسز ایک ہلاکت، خیبرپختونخوا 27 کیسز ایک ہلاکت اور آزاد کشمیر میں مزید 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں