ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یہ وقت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرنے کا نہیں ہے، ناصرحسین شاہ

کراچی : وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ ناصرحسین شاہ کاکہنا ہےکہ یہ وقت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرنے کا نہیں ہے،سندھ حکومت کی کارکردگی پر بات کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے لئے کیے گئے اقدامات کو پوری دنیا نے سراہا ہے،اپوزیشن کے کچھ دوستوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی آنکھوں کا علاج کرائیں،اپوزیشن کے کچھ دوست خوفزدہ ہیں کہ وہ کیا منہ لے کر عوام کے درمیان جائیں گے ؟

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن، سندھ حکومت کی بہترین کارکردگی سے پریشان ہیں،اپوزیشن کے کچھ دوستوں کے آنکھوں اور کانوں کے لیے دوائی کا انتظام کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں