ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں وینٹی لیٹرز بنانے کی اجادت دیدی گئی

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میں مقامی طور پر وینٹی لیٹرز کی تیاری کی اجازت دے دی گئی، مقامی طور پر وینٹی لیٹرز کی تیاری کی خصوصیات اور ٹیسٹنگ کا طریقہ کار بھی تیار کر لیا گیا جب کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کی ایکسپرٹ کمیٹی نے وینٹی لیٹرز کی تیاری کی منظوری دے دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وینٹی لیٹرز کی تیاری اور ٹیسٹنگ کے لیے تیز ترین طریقہ کار اپنایا گیاہے۔وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فواد چودھری کی درخواست پر تیز ترین طریقہ کار کی ہدایت کی۔کورونا میں بڑھتی ہوئی طلب کے باعث قانونی پیچیدگیوں کو ختم کیا گیا اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کو وینٹی لیٹرز کے 48 ڈیزائن بھی موصول ہوئے جس میں سے وینٹی لیٹرز کے 3 ڈیزائنز کو منظوری کیلیے ڈریپ کو بھیجا گیاہے ۔ کلینیکل ٹیسٹ کے دوران وینٹی لیٹرز کی خصوصیات چیک کی گئیں۔ پہلے مرحلے میں پریشر اور والیوم کنٹرول میکینکل وینٹی لیٹرز کی تیاری کی اجازت دی گئی ہے جسے مسلسل 96 گھنٹے انسانی جسم پر چیک کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں