ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انسداد ملیریا کی ادویات کی برآمد پر پابندی عائد

کراچی: وفاقی حکومت کورونا وائرس کے پیش نظر انسداد ملیریا کی ادویات کی برآمد پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت تجارت نے انسداد ملیریا کی ادویات کی برآمد پر ایک بار پھر پابندی عائد کر دی، اس سے قبل تین بار پابندی لگانے اور ہٹانے کے نوٹیفکیشن جاری کیے جاچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے احکامات پر ملیریا سے بچاؤ کی ادویات پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق انسداد ملیریا کی ادویات کی برآمد پر تاحکم ثانی پابندی عائد رہے گی۔

یہ پابندی کورونا وائرس کے پیش نظر لگائی گئی ہے، ملک میں کورونا مریضوں کی بڑھتی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے انسداد ملیریا اور دیگر اینٹی وائرل ڈرگس کا استعمال میں اضافے کا امکان ہے اور ملکی ضروریات کے باعث حکومت نے ان ادویات کی برآمد پر پابندی عائد کی کردی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں