ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا میں طوفانی بگولوں سے تباہی میں اضافہ ،ہلاکتیں33 ہوگئیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کی جنوبی ریاستوں میں طوفانی بگولوں سے ہلاکتوں کی تعداد 33ہوگئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق ہوا کے تیز جھکڑوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، جس کے نتیجے میں درجنوں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ امریکی ریاستوں مسیسپی ، جارجیا اور کیرولائنا میں خراب موسم نے معمولات زندگی معطل کردیے اور بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ۔ ریاست مسیسپی میں 15، جارجیا میں 8 اور کیرولائنا میں 6 ہلاکتیں ہوئیں ، جب کہ دیگر ریاستوں میں بھی 2 افراد ہلاک ہوئے۔ زیادہ تر ہلاکتیں گھروں کے ملبے تلے دبے ہونے کی وجہ سے ہوئیں جب کہ کچھ ہلاکتیں درختوں اور سائن بورڈ گرنے سے ہوئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں