ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پرچون فروش تاجروں کے لیے مراعاتی پیکیج

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پرچون فروش تاجروں کو بھی مراعاتی پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے ریٹیلرز کے لیے مراعاتی پیکیج کو حتمی شکل دینے کے لیے اعلی سطح کی کمیٹی قائم کردی ہے، جو خزانہ ڈویژن، ایف بی آر، رٹیلیرز ایسوسی ایشن عہدیدار اور تاجروں کے نمائندوں پر مشتمل ہوگی۔

اس حوالے سے مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ ریٹیل سیکٹر کا ملکی جی ڈی پی میں 18 فیصد حصہ ہے اور یہ شعبہ ملک کی 16 فیصد افرادی قوت کوروزگار فراہم کرتا ہے، کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث ریٹیل سیکٹر میں بھی اس سال منفی گروتھ متوقع ہے اس لیے اس شعبہ کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ریٹیلرز کو ٹیکسوں میں رعایات دی جائیں گی۔

عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے سسٹم سے منسلک ریٹیلرز کو ٹیکسوں میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔ کمیٹی پرچون فروش تاجروں کے لیے مراعات پیکیج جلد تیار کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں