ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہرحال میں کورونا کو شکست دے کر زندگی معمول پر لانی ہوگی،وزیر صحت پنجاب

 لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ہمیں ہرحال میں کورونا وائرس کو شکست دے کر زندگی معمول پر لانی ہوگی۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ میو اسپتال سے کورونا سے مزید 25 مریض صحت یاب ہوگئے، اس کے علاوہ شہر کے مختلف اسپتالوں سے ابھی تک کورونا کے 168مریض صحت یاب ہوچکےہیں، اس طرح صوبے میں ابھی تک کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 650 سے زائد ہوچکی ہے۔

وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت کورونا وائرس پر مکمل قابو پانے کے لئے پُرعزم ہے، ہمیں ہرحال میں کورونا وائرس کو شکست دے کر زندگی معمول پر لانی ہوگی، لاہورسمیت پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں کے او پی ڈیز فعال ہیں، کورونا مریضوں کے اعداد و شمار کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جارہا ہے، ٹیسٹس کی صلاحیت بڑھانے سے کورونا وائرس پر قابو پانے اور مریضوں کے علاج میں سہولت حاصل ہوگی، پنجاب میں کورونا کے تشخیصی ٹیسٹ کی صلاحیت بہت حد تک بڑھادی گئی ہے، صوبے میں اب تک کورونا کے 52 ہزار 500 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں