ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا وائرس سے سعودی عرب میں 87 افراد جاں بحق

ریاض: عالمگیر وبا کورونا وائرس سے سعودی عرب میں 87 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں عالمگیروبا کورونا وائرس سے مزید 762 افراد میں موزی مرض کی تصدیق ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7142 ہوگئی ہے۔

سعودی وزیر صحت کے مطابق مکہ مکرمہ میں 325 ،مدینہ منورہ میں 197 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دمام میں 18، جبیل 4، طائف 3، مویہ 2، بیشہ 2، الخُبر2، میسان میں ایک جبکہ جدہ میں 142، ہفوف 35، ریاض میں کورونا کے 24 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں کوروناوائرس سے 1 لاکھ 54 ہزار245 افراد ہلاک جبکہ 22 لاکھ 50 ہزار405 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں