ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمرشریف کی صاحبزادی حرا کا چہلم اتوار کو سادگی سے ہوگا

کراچی (کلچرل رپورٹر) ملک کے ممتاز اداکار عمر شریف کی صاحبزادی حرا عمر کا چہلم جو کہ اتوار کو کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر ہونا تھا، ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے انتہائی سادگی سے منعقد کیا جارہا ہے۔ حرا عمر کے چہلم کے موقع پر صرف قرآن خوانی کی جائے گی اور غریبوں میں کھانا تقسیم کیا جائے گا۔ اداکار عمر شریف نے تمام احباب سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی صاحبزادی حرا کے ایصال ثواب کے لئے گھر پر بیٹھ کر ہی قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کردیں۔ وہ تمام احباب کے مشکور رہیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں