ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ساڑھے 7 ارب ڈالر کمی

کراچی: رواں مالی سال پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارا 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کم ہوگیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کو کم کرنے کے لیے حکومتی کوششیں کامیاب ہونے لگیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک کے جاری حسابات کے کھاتے کا خسارہ کم ہوگیا ہے۔ مارچ کا خسارہ 60 لاکھ ڈالر رہ گیا اور فروری میں 19 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا خسارہ درپیش رہا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی بینک کے اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کا خسارہ گزشتہ سال سے 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کم رہا۔ جولائی تا مارچ جاری کھاتے کا خسارہ 2 ارب 76 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں جاری کھاتہ کو 10 ارب 28 کروڑ 40 لاکھ ڈالر خسارہ کا سامنا تھا۔

گزشتہ مالی سال جاری کھاتے کا خسارہ کی ڈی پی کا 4.7 فیصد تھا اور رواں مالی سال 9 ماہ کا خسارہ جی ڈی پی کے 1.3 فیصد کے برابر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں