ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہمارے معاشی حالات سخت لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں، گورنر سندھ

کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ لگتا ہے ہم کچھ زیادہ لاک ڈاؤن کی طرف چلے گئے،ہمیں لاک ڈاؤن میں نرمی کرنی ہوگی، ہمارے معاشی حالات سخت لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران اسماعیل نے کہا کہ فی الحال اس وبا کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا، دو تین دن پہلے کوروناکی علامات ظاہر ہوئی تھیں، میں نے معمولی بخار آنے پر ٹیسٹ کرایا، ابھی مجھ میں کورونا کی کوئی علامات نہیں ہیں، جن سے رابطہ ہوا ان سب سے کہا کہ کرونا ٹیسٹ کرالیں،سارے اسٹاف اور فیملی کا ٹیسٹ کرایا ہے، کسی کا ٹیسٹ مثبت نہیں آیا۔

عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ مرادی علی شاہ محتاط انسان ہیں ٹیسٹ کراتے ہونگے، کورونا مثبت آنے پر معاملہ چھپانے کی ضرورت نہیں، اختلافات ہونا اچھا ہوتاہے، قومی سطح پر اتحاد ہے،رمضان شاپنگ کا سیزن ہے، بہت سارے سفید پوش حضرات امداد نہیں لے رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں