ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جو بائیڈن کا منتخب ہونے کے بعد ٹرمپ کے غلط فیصلے برقرار رکھنے کا اعلان

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ اگر وہ امریکی صدر بنے تو سفارت خانہ منتقلی سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے غلط فیصلے کو برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے والے فیصلے کو ٹرمپ سے اختلافات کے باوجود تسلیم کریں گے اور سفارت خانے کو دوبارہ منتقل نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بننے کے ایک سال بعد ہی عالمی تنقید کے باوجود دسمبر 2017 ء میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکا کے اس متنازع فیصلے پر مسلمان ممالک سمیت امریکا کے اتحادی و قریبی یورپی ممالک نے بھی تنقید کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں