ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رشی کپور67 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے

 ممبئی: بالی ووڈ اداکاررشی کپورکینسر کے موذی مرض کے باعث انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے مایہ نازاداکاررشی کپورکینسرکے موذی مرض کے باعث 67 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔ اداکارکوگزشتہ روزطبعیت بگڑنے پرممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں سانس لینے میں تکلیف کا سامنا تھا۔

اداکارنے کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کی تصدیق خود کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری بیماری کا باقاعدہ علاج جاری ہے جس کا طریقہ کار بہت طویل اورپیچیدہ ہے جس کے لیے بہت صبردرکارہے اوربد قسمتی سے مجھ میں صبر کی کمی ہے۔

رشی کپوربالی ووڈ کے مشہورفلمی ہیرورنبیر کپور کے والد تھے اوربالی ووڈ کے معروف ’کپورخاندان‘ کا حصہ تھے جن کے والد راج کپورتھے۔

اداکار نے اپنے کرئیرکا آغاز 1973 میں فلم ’بابی‘ سے کیا جوایک رومانوی فلم تھی جب کہ رشی کپورنے اپنی آخری فلم ‘دی باڈی’ میں عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا تھا اورحال ہی میں انھوں نے سوشل میڈیا پربالی ووڈ کی اداکارہ دیپکا پڈوکون کے ساتھ اپنی نئی فلم کا اعلان کیا تھا۔

رشی کپورکے انتقال پربالی ووڈ کے متعدد فنکاروں نے بے حد افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ رشی کپور ایک مایہ ناز اداکار تھے جن کے لاتعداد مداح دنیا بھرمیں موجود ہیں جب کہ کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے اس ہفتے کو بالی ووڈ کے لیے مشکل ترین قراردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزنامور بالی ووڈ اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں اپنے مداحوں کو افسردہ چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں