ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی وزیراعظم بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

ماسکو: روس کے وزیراعظم میخائل مشسٹن کا کوروناوائرس ٹیسٹ مثبت آگیاہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیراعظم میخائل مشسٹن نے کوروناوائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو علیحدہ کرلیا ہے جبکہ وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں اپنے قائم مقام آندرے بیلوسو کو سونپ دی ہیں۔

میخائل مشسٹن کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے ساتھیوں کی حفاظت کیلئے خود کو آئسولیٹ کرنا اور اس میں ہر ممکن ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے۔

اطلاعات کے مطابق روس میں کوروناوائرس کا شکار ہونے والے وزیر اعظم سب سے اہم شخصیت ہیں جبکہ ملک بھر میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد ا لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 1200 سے زائد ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں