ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا وائرس کیخلاف جنگ؛ اسلام آباد ہائی کورٹ کا ینگ اسکاؤٹس کے نام تعریفی خط     

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور دیگر ججز نے سکاؤٹس کو اپنی جیب سے کیش پرائز دینے کا اعلان کیا ہے۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی ہدایت پر صدر مملکت کے نام تعریفی خط ارسال کیا جس میں کہا گیا کہ چیف جسٹس اور دیگر ججز نے سکاؤٹس کو اپنی جیب سے کیش پرائز دینے کا اعلان کیا ہے، کورونا مریض سامنے آنے پر المصفی اسکاؤٹس نے 2 مئی کو ہائی کورٹ بلڈنگ میں ڈس انفیکشن سپرے کیا۔

تعریفی خط میں کہا گیا کہ اسکاؤٹس نے کورونا کے خلاف جنگ میں نہ صرف خدمات انجام دیں بلکہ مالی اخراجات بھی خود برداشت کیے، کورونا کے خلاف جنگ میں سکاؤٹس کا کردار اور جذبہ قابل تعریف ہے۔

واضح رہے کورونا کا مریض سامنے آنے کے بعد ینگ اسکاوٹس نے ہائی کورٹ میں ڈس انفیکشن سپرے کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں