ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیورپول کے سابق لیجنڈ فٹبالر کھلاڑی مائیکل رابنسن انتقال کرگئے

لندن(جسارت نیوز) انگلش فٹ بال کلب لیور پول کے سابق لیجنڈ کھلاڑی مائیکل رابن سن 61 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ برطانی خبر رساں ادارے کے مطابق ریپبلک آف آئرلینڈ اور معروف انگلش فٹ بال کلب لیورپول کے ساتھ منسلک رہنے والے سابق کھلاڑی مائیکل رابنسن 61 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ رابن سن کا شمار اپنے وقت کے لیجنڈ کھلاڑیوں میں ہوتا تھا۔ انہیں 2018ء سے موذی مرض تھا۔ اپنے زمانے میں مائیکل رابن سن نے فٹ بال کے گراؤنڈ پر خوب راج کیا تاہم فٹ بال کھیل سے مستعفی ہونے کے بعد وہ براڈ کاسٹر کے طور پر خدمات سر انجام دینے لگے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں