ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وطن واپسی کیلیے 60ہزار پاکستانیوں نے رجسٹریشن کرالی

دبئی( آن لائن) متحدہ عرب امارات سے فوری طور پر پاکستان واپسی کے خواہش مندوں کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ امارات کے پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد علی نے وڈیو پیغام میں بتایا کہ وطن واپسی کے لیے 60 ہزار سے زاید پاکستانی خصوصی پروازوں سے وطن واپسی کے لیے بے تاب ہیں۔ 2500 پاکستانیوں کوپی آئی اے اور اماراتی ائر لائنز کی خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس بھجوایا جا چکا ہے۔ احمد امجد علی کا کہنا تھا ’’ہم نے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا عمل تیز تر کر دیا ہے، ہر وہ شخص جس نے قونصل خانے میں اپنی رجسٹریشن کروائی ہے، وہ جلد از جلد واپس پاکستان پہنچ جائے گا۔ہم اپنی ترجیحی فہرست کے مطابق رجسٹریشن کروانے والے پاکستانیوں کو کال کر کے ان کی فلائٹ کی تاریخ بتا رہے ہیں۔ اور انہیں یہ ہدایت بھی کی جا رہی ہے کہ وہ ٹکٹ ائر لائن کے مخصوص کاؤنٹرز سے ہی خریدیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں