ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاک ڈائون میں نرمی،امریکامیںکورونا تیزی سے پھیلنے لگا

نیویارک( آن لائن ) امریکا کی متعدد ریاستوں لاک ڈان میں نرمی کے بعد کورونا کے پھیلا میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت امریکا میں کورونا وائرس کے یومیہ20ہزار نئے کیس سامنے آ رہے ہیں جب کہ ملک بھر میں یومیہ ایک ہزار ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔امریکا بھر میں کورونا کے اسی پھیلا کی رفتار کے بعد ماہرین صحت نے ریاستی حکومتوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر لاک ڈان میں مزید نرمیاں کی گئیں تو اعداد و شمار تبدیل ہو سکتے ہیں اور ہلاکتیں اندازوں سے کہیں زیادہ بھی ہو سکتی ہیں۔ریاست کنساس کے شہر شانی کے محکمہ صحت کی ڈائریکٹر لنڈا اوچز کے مطابق امریکا اس وقت پہلے سے زیادہ خطرے میں ہے اور اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے اور لاک ڈان کو نرم کرنا خطرناک ہوسکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں