ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسلم ممالک کی حقیقی قیادت صرف پاکستان ہی کر سکتا ہے، فواد چودھری

اسلام آباد( آن لائن )مسلم ممالک کی حقیقی قیادت پاکستان ہی کر سکتا ہے۔وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کی حقیقی قیادت پاکستان ہی کر سکتا ہے۔ ترکی یا کوئی اور ملک قیادت نہیں کر سکتا۔ پاکستان کے پاس مسلم ممالک کی قیادت کی صحیح لیڈرشپ موجود ہے۔ فواد چودھری کے ایک آن لائن انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت عالم اسلام میں سب سے بڑے لیڈر ہیں اور یہی وجہ ہے کہ موجود حالات میں
مسلم ممالک کی قیادت پاکستان کو مل جانی چاہیے۔مزیدبات کرتے ہوئے فوادچودھری کا کہنا تھا کہ ہمیں عالم اسلام میں اپنی حیثیت کو دوبارہ بحال کرنا ہے کیونکہ پاکستان کی قیادت میںا س وقت وہ صلاحیت موجود ہے کہ عالمی سطح پر ہم مسلم ممالک کی قیادت کر سکتے ہیں۔اس موقع پر فواد چودھری نے ترکی اور ملائیشیا جیسے ممالک کو بھی مسلم ممالک کی قیادت کے لیے نا اہل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے علاوہ کوئی اور ملک اس قابل نہیں کہ وہ مسلم ممالک کی قیادت کر سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں