ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزارت ریلوے کا 10 مئی سے محدود ریلوے آپریشن شروع کرنے کا اعلان

راولپنڈی: وزارت ریلوے نے 10 مئی سے محدود ریلوے آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت ریلوے کی جانب سے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ پہلے مرحلے میں ملک کے مختلف حصوں میں 15 ٹرینیں چلائی جائیں گی جن میں خیبرمیل، عوام ایکسپریس، تیزگام، اسلام آباد ایکسپریس اور دیگر ٹرینیں شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہےکہ سفر کے دوران مسافروں میں مناسب فاصلہ رکھنا لازم ہے جب کہ سفر کے دوران مسافر اپنا ٹکٹ سامنے رکھیں گے اور ٹکٹ چیکنگ کے دوران عملہ اور مسافر ایک دوسرے کو چھونے سے گریز کریں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ریل کے ٹکٹوں کی 50 فیصد بکنگ آن لائن ہو گی۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کی گئی ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں بین الاقوامی و علاقائی فضائی آپریشن سمیت ٹرین سروس بھی بند ہے۔ملک بھر میں ٹرین سروس 24 مارچ سے بند ہے جس کی وزیر ریلوے شیخ رشید نے یکم رمضان سے بحالی کا عندیہ دیا تھا تاہم وفاقی حکومت نے ٹرین آپریشن بحال کرنے کی اجازت نہیں دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں