ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی : ہیٹ ویو کا پہلا روز ، درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ

کراچی: شہرقائد میں 4 روزہ ہیٹ ویو کا آج پہلا روز ہےآج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں بند ہیں تاہم جنوب مغربی کے بجائے شمال مغربی ہوائیں چلنے لگیں۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیاگیا جب کہ گرمی کی شدت 42 ڈگری تک محسوس کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دن بھر موسم گرم اور خُشک رہے گا۔ خوش قسمتی سے شہر کا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک نہیں گیا جس کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 5 مئی سے 8 مئی تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تین دنوں کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سے 42 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔ جب کہ ہیٹ ویو کے دوران سمندری ہوائیں دن کے اوقات میں معطل رہیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں