ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی صدر نے اپنے داماد کو ٹاسک فورس کا سربراہ بنا دیا

نیویارک (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے داماد کو وائٹ ہاؤس کی کورونا وائرس ٹاسک فورس کا سربرہ بنا دیا، نئی بنائی گئی ٹاسک فورس کی سربراہی ان کے داماد جیریڈ کشنر کریں گے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے دنیا کے سب سے غیر محفوظ ممالک کے تحفظ اور لاکھوں جانے بچانے کے لیے رکن ممالک سے مزید 470 کروڑ ڈالر کی اپیل کی ہے جس کا کہنا ہے کہ غیر معمولی اقدامات کیے بغیر دنیا میں کئی مقامات پر قحط آ سکتا ہے اور بھوک و افلاس بڑھ جائے گا۔ کورونا وبا کے بعد امریکا میں کروڑوں لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں، امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق ہر 5 میں سے ایک گھر کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔ 3 کروڑ سے زیادہ لوگ بیروزگار ہوگئے ہیں اور یہ لوگ اب کھانے پینے کیلیے فوڈ بینک اور خیراتی اداروں سے رجوع کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں