ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برازیل میں ایک دن میں کورونا وائرس سے رکارڈ 751 اموات

دنیا بھر میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس  نے اب برازیل میں تباہی مچانا شروع کر دی، ایک دن میں کورونا وائرس سے رکارڈ 751 اموات رپورٹ کی گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل میں بھی کورونا وائرس کے باعث لوگ موت کے منہ میں جانے لگے، مہلک وبا سے اموات میں اچانک اضافہ ہونے لگا اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ساڑھے سات سو سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔

برازیل میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 10 ہزار222 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے،اب تک کورونا  سے1لاکھ46 ہزار سے زائد افراد متاثر  اور اموات10 ہزار سے زائد ہوچکی ہیں۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ افریقہ میں کورونا وائرس سے ایک لاکھ 90 ہزار تک ہلاکتیں ہو سکتی ہیں، وائرس  روکنے کیلیےاقدامات ناکام ہوئےتو افریقہ میں 1 لاکھ 90 ہزار تک لوگ ہلاک ہوسکتے ہیں،افریقہ میں  کورونا وائرس سے اب تک 2 ہزار سے زائد افراد  ہلاک ہو چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں