ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونا فی اونس 23 ڈالر اورپاکستان میں سونا فی تولہ 800 روپے بڑھ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کے اضافے سے 1718 ڈالر کی سطح تک پہنچنے کے باعث  مقامی صرافہ مارکیٹوں میں لین دین کی سرگرمیاں منجمد ہونے کے باوجود جمعہ کو فی تولہ اور  دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 800 روپے اور 686 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 95 ہزار 800 اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 82 ہزار 133  روپے ہوگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے بڑھ کر 950 روپے پر رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 8 روپے 57 پیسے بڑھ کر 823 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں